عمومی تعلیم

كسی بھی ریاست كی ترقی، خوشحالی اور كامیابی كے لیے تعلیم یافتہ افراد ایك بنیادی كردار ادا كرتے ہیں۔ تعلیم انسان كے اندر سوجھ بوجھ كی صلاحیت پیدا كرتی ہے۔ فلاحی ریاست میں ابتدائی تعلیم لازمی اور مفت ہونی چاہیے تاكہ ایك خاص عمر كے بچے كسی دباوٕ اور پریشانی كے بغیر تعلیم حاصل كر سكیں۔ ریاست كی ذمہ داری ہے كہ وقت كے بدلتے ہوئے رحجانات اور بین الاقوامی سطح پر پیدا ہونے والی تبدیلیوں كے مطابق لوگوں كی تعلیمی ضروریات كو پورا كرنے كے لیے مناسب اور ضروری اقدامات كرے۔

ریاست كی ذمہ داری ہے كہ نہ صرف روایتی تعلیم پر توجہ دے بلكہ فنی تعلیم كے لیے بھی خاطر خواہ انتظامات كرے۔ پاكستان میں اگرچہ خواندگی كا معیار بین الاقوامی معیار سے بہت كم ہے مگر ہر حكومت تعلیمی میدان میں ترقی اور خواندگی كا معیار بلند كرنے كے لیے ہمہ وقت كوشش كرتی رہتی ہے اور اس كے لیے مختلف پالیسیاں اور پروگرام بناتی ہے۔